ڈیرن سیمی کراچی پریس کلب کے تاحیات اعزازی رکن بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Darren Sammy became an honorary member of the Karachi Press Club

کراچی : پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب کی جانب سے تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی گئی ، تقریب کا انعقاد معین خان کرکٹ اکیڈمی کراچی میں ہوا ۔

کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکریٹری ارمان صابر نے ممبر شپ کا سرٹیفکیٹ دیا ۔کراچی پریس کلب کی جانب سے ڈیرن سیمی اور زلمی ٹیم منیجرارشد خان کو اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پہنائی گئی۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر مبارکباد

ڈیرن سیمی نے کراچی پریس کلب انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ڈیرن سیمی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب کا ممبر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ، موقع ملا تو کراچی پریس کلب کا دورہ ضرور کرونگا ۔

امتیاز خان فاران ، ارمان صابر کے علاوہ ثاقب صغیر ، عبدالجبار ناصر ، زین علی ، عتیق الرحمان بھی موجود تھے۔

Related Posts