اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس پوری دنیا کے لیے ایک مشکل وقت لایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دنیا کے تیز ترین باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ پوری دنیا اور انسانیت کے لیے یہ ایک مشکل وقت ہے۔ اس دوران احتیاط ضروری ہے۔
مایہ ناز کھلاڑی شعیب اختر نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ افواہوں اور غیر تصدیق شدہ خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں اور کورونا وائرس جیسی آفت کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
شعیب اختر نے کہا کہ غلط خبریں پھیلانے کے باعث عوام میں شدید بے چینی پھیلتی ہے۔ اگر قوم کے طور پر ہم ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کریں تو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔
پوری دنیا اور انسانیت کے لئے یہ ایک مشکل وقت ہے۔ افواہیں اور غیر تصدیق شدہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ احتیاطی تدابیر اپنایں۔ #Corona #CoronavirusPandemic #COVID
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) March 12, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل یوٹیوب نے سال میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کی جس میں سابق پاکستانی کرکٹ اسٹارشعیب اختربھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
پچھلےسال یوٹیوب ریوائنڈ ویڈیو سب سے زیادہ ناپسند کی جانےوالی ویڈیوبن گئی تھی لہٰذا اس سال یوٹیوب نے ایسی ویڈیوزکی فہرست پیش کی ہے جنہیں ناضرین کی جانب سےپذیرائی ملی ہے۔
مزید پڑھیں: شعیب اختریوٹیوب ریوائنڈ کاحصہ بننےوالے پہلےپاکستانی بن گئے