پی ایس ایل 5میں آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز زور آزمائی کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 5میں آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز زور آزمائی کریں گے
پی ایس ایل 5میں آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز زور آزمائی کریں گے

کراچی:پی ایس ایل 5میں آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز زور آزمائی کریں گے‘ دونوں ٹیموں کے درمیان شام 7بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی‘ میچ کے لئے نیشنل اسٹیڈیم میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

کمشنر کراچی کی جانب سے شائقین کو کے لئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے‘ ایڈوائزری کے مطابق نزلہ زکام اور بخار ہونے کی صورت شائقین کرکٹ گراؤنڈ کا رخ نہ کریں۔

نیشنل اسٹیڈیم کی اندرونی سیکیورٹی کو رینجرزکے جوانوں نے سنبھال لیاہے، پولیس اور رینجرز کے افسران، اہلکار اور کمانڈوز کی بھاری نفری سیکیورٹی پر تعینات ہیں

سی سی ٹی وی کیمروں سے اسٹیڈیم کے اندر اور اطراف پر نظر رکھی جائے گی، میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کوپارکنگ سے شٹل سروس کے ذریعے نیشنل اسٹیڈیم پہنچایاجائے گا۔

Related Posts