مادر وطن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دینا سب سے بڑی قربانی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COAS pays tribute to martyred Wing Commander Noman Akram

راولپنڈی :چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہادر ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دینا ہی آخری قربانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعائیں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں:وفاقی دارالحکومت میں پاک فضائیہ کا طیارہ گرنے سے ونگ کمانڈر شہید

ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے 23 مارچ کی ریہرسل کرتے ہوئے اسلام آباد کے شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف سی 16 تباہ ہونے پر جام شہادت نوش کیا تھا۔

اس سے پہلے فروری میں مردان کے قریب معمول کی آپریشنل ٹریننگ مشن کے دوران پی اے ایف کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا تھا۔

Related Posts