16 مارچ سے سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے اور میٹرک امتحانات کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh schools will reopen on March 16: Saeed Ghani

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 16 مارچ سے کھولنے اور نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی 16 مارچ سے کروانے کا اعلان کردیاہے۔

وزیر تعلیم سعید غنی کاکہنا ہے کہ اس وقت صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی اور وزیر اعلیٰ سندھ کی بنائی گئی ٹاسک فورس میں شامل محکمہ صحت کے ماہرین کی اکثریت نے بھی اسکولوں کی مزید بندش کی مخالفت کی ہے۔

26 فروری کو جب تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا اس وقت ہمارے پاس کورونا وائرس کے حوالے سے نمٹنے کی کوئی تیاری نہیں تھی تاہم اب ہم نے مکمل تیاری کی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس: سندھ میں تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند

اس وقت صوبہ سندھ میں جتنے بھی کیسز سامنے آئے ہیں وہ سب بیرون ملک سے آنے والوں میں ہیں،کسی بھی ایک مریض میں یہاں کورونا وائرس نہیں ہوا ہے۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کا اجلاس جمعرات کے روز دوبارہ ہوگا اور اس اجلاس میں بھی تمام پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔

اگر خدانخواستہ حالات میں زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں تو ہم اپنے فیصلے پر دوبارہ کل غور کرسکتے ہیں تاہم اس وقت تک جو فیصلہ کیا گیا ہے اس کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 16 مارچ سے کھول دئیے جائیں گے۔

نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی مقررہ تاریخ یعنی 16 مارچ سے شروع ہونگے۔

Related Posts