4 نکاتی ایجنڈا: مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ آج ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

4 نکاتی ایجنڈا: مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ آج ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے
4 نکاتی ایجنڈا: مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ آج ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِ خزانہ و اقتصادیات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ آج اسلام آباد میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کرنے کے لیے ای سی سی (اکنامک کو آرڈینیشن کمیٹی) کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اکنامک کو آرڈی نیشن کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کے دوران کابینہ گندم کی قیمتوں کے حوالے سے اقدامات پر غور کرے گی۔ آنے والے سیزن کے دوران متعلقہ اداروں نے گندم کی قیمت 1400 روپے فی من مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔

شعبۂ پٹرولیم میں تجارتی سہولیات کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوگی جبکہ اس دوران این ٹی سی (نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن) کے بجٹ تخمینے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ ای سی سی کے اجلاس میں پیاز کی برآمدات پر 30 مئی تک پابندی عائد کی گئی تھی۔ یہ اقدام اٹھانے کے ساتھ ساتھ اجلاس کے دوران دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ اگر ضرورت پڑی تو 5 لاکھ ٹن پیاز درآمد بھی کیے جائیں گے تاکہ ملکی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ 

Related Posts