اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہولی کے رنگارنگ تہوار کے موقعے پر ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تہوار پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری ہندو برادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار مبارک ہو۔ انہوں نے ہندو برادری کو تہوار کے موقعے پر دُعا بھی دی۔
ہولی کے خوبصورت تہوار کے موقعے پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میری دُعا ہے کہ یہ تہوار ہماری ہندو برادری کے لیے فرحت اور سلامتی کا وسیلہ بنے۔
ہماری ہندو برادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار مبارک۔ میری دعا ہے کہ یہ تہوار ہماری ہندو برادری کیلئے فرحت و سلامتی کا وسیلہ بنے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 9, 2020
وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی ہندو برادری کو ہولی کے رنگا رنگ تہوار کے موقعے پر مبارکباد دی ہے۔
Holi greetings to our Hindu community. pic.twitter.com/zBr7x8peV1
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) March 9, 2020
یاد رہے کہ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری آج ہولی کا مذہبی تہوار منا رہی ہے جس کے دوران بڑی تعداد میں ہندو عوام مختلف مقامات پر اکٹھے ہو کر تہوار کا لطف اٹھائیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریکِ انصاف کی حکومت کے دوران اقلیتوں کو مذہبی تہوار منانے کا مکمل حق حاصل ہے۔ شہرِ قائد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہولی کی مختلف تقاریب منعقد ہوں گی۔
مزید پڑھیں: ہندو برادری دنیا بھر میں آج ہولی کا مذہبی تہوار منا رہی ہے