کراچی کے علاقے گلبہار میں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے گلبہار میں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہو گئی
کراچی کے علاقے گلبہار میں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہو گئی

کراچی کے علاقے  گلبہار میں عمارت  گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہو گئی ہے جبکہ عمارت کا ملبہ ہٹائے جانے کا کام جاری ہے۔

ملبہ ہٹانے کے کام کے دوران آج ایک شخص کی لاش نکال لی گئی جس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے  جبکہ گزشتہ روز ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔

ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر ملبہ ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں جس کے دوران 23 قیمتی جانوں کے ضیاع کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملبے میں دیگر افراد کی موجودگی کی اطلاعات کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے کے چوتھے روز بھی کراچی میونسپل کارپوریشن کے آفیسرز اور سندھ اور کراچی کے ریسکیو ورکرز نے ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔

ریسکیو ورکرز کے کام میں سندھ رینجرز اور مقامی پولیس بھی ان کی معاونت کررہی ہے جبکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق عمارت گرنے سے 36 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ تقریباً تمام زخمی ہسپتال سے ابتدائی علاج معالجے کے  بعد ڈسچارج بھی کر دئیے گئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل گولی مار (گلبہار) میں 5 منزلہ عمارت گری جس پر سپریم کورٹ  کراچی رجسٹری میں کراچی سمیت سندھ بھر میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق  رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

گرنے والی عمارت سے متعلق تین روز قبل سنسی خیز انکشافات ہوئے ، گلبہار (گولی مار) میں سینکڑوں غیر قانونی عمارتیں ہیں جبکہ یہاں 5،6،اور 7 منزلہ عمارتیں بھی ایس بی سی اے کی رٹ کامنہ چڑا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: سینکڑوں غیر قانونی عمارتوں سے شہریو ں کی جانوں کا خطرہ

Related Posts