عالمی ادارۂ صحت کی سربراہانِ مملکت کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

WHO says coronavirus 'natural in origin'

اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن)  نے دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبرئیسس نے کہا کہ میں کورونا وائرس کے خلاف تمام ممالک کی اعلیٰ قیادت کو جنگ کی دعوت دیتا ہوں۔

عالمی ادارۂ صحت کے ڈی جی ٹیڈروس گیبرئیسس نے کہا کہ عالمی برادری کے سربراہان کو کورونا وائرس کے خلاف اپنی حکمتِ عملی کو مربوط بنانا ہوگا اور اپنے اپنے ملک کے ہر شعبے کو وائرس کے خلاف مضبوط کریں۔

ڈی جی عالمی ادارۂ صحت نے کہا کہ وزارتِ صحت سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے، سفارت، مالیات، اقتصادیات، آمدورفت، تجارت، اطلاعات اور حکومت کے ہر شعبے کو وائرس کے خلاف منظّم کیا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبرئیسس نے کہا کہ کچھ ممالک کی طرف سے کورونا وائرس کے خلاف سیاسی عزمِ صمیم کا فقدان نظر آتا ہے جس پر ہمیں تشویش ہے جبکہ پوری دنیا اِس وقت کورونا وائرس کی زد پر ہے۔

ٹیڈروس گیبرئیسس نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کوئی جنگی مشق نہیں جسے چھوڑ دیا جائے، اس پر کسی معذرت کی ضرورت نہیں جبکہ اس راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کرنا ضروری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 101 افراد ہلاک ہو گئے  جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 3 ہزار 386 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 98 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 101 افراد ہلاک ہو گئے

Related Posts