عمرہ زائرین کی ویزہ فیس واپس کرنے کے لیے آن لائن سروس کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

saudi arabia visa
saudi arabia visa

ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی ویزہ فیس واپس کرنے کے لیے آن لائن سروس کا آغاز کر دیا، زائرین اپنی ویزہ فیس اور سروس چارجز متعلقہ حج ایجنسیز سے واپس وصول کر سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج نے بھی عمرہ زائرین کو ویزہ فیس واپس کرنے کی تصدیق کر دی، ویزہ فیس واپسی کے لیے شروع کردہ آن لائن سروس سے عمرہ زائرین اپنی ویزہ فیس اور سروس چارجز متعلقہ حج ایجنسیز سے واپس وصول کر سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج کے مطابق اگر کسی کو ویزہ فیس وصولی میں مشکل ہو تو وہ سعودی وزارت صحت سے ان کے لینڈ لائن نمبر اور ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نےکورونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب نے عمرہ ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے، سعودی عرب میں ہرسال 75 لاکھ سے زائد افراد عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 74 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق کورونا وائرس کے منتقل ہونے کے شدید خطرے کے پیش نظر عارضی طور پر عمرہ ادائیگی پر پابندی لگائی گئی ہے۔

Related Posts