ٓکورونا وائرس کے پیش نظر پاک افغان بارڈر7 روز کے لیے بندکردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak afghan border
pak afghan border

چمن: افغانستان سے کورونا وائرس کی منتقلی کی روک تھا م کے لیے پاک افغان بارڈر 7 روز کے لیے بند کردیا گیا اور اس دوران کسی کو آمدورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔

کورونا وائرس کے باعث پاک افغان سرحد آج سے سات روز کے لئے مکمل طور پر بند کردی گئی ہے، اس سلسلے میں تمام ٹریڈرز، گڈز ٹرانسپورٹرز کو مال بردار گاڑیاں، کسٹم ہاؤس اور دیگر یارڈ منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر پر دوطرفہ پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی جس کے بعد نیٹو سپلائی بھی معطل ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق پاک افغان بارڈرپراب تک کورونا کاکوئی مریض نہیں سامنے نہیں آیا لیکن اسکریننگ ٹیمیں باب دوستی پر موجود رہیں گی، رحد کی بندش کے باعث ایف آئی اے کا امیگریشن برانچ بھی بند کردیا گیا ہے۔

پاک افغان سرحد باب دوستی پر میڈیکل ٹیکنیشن ٹیم ریڈ کریسنٹ اور پی پی ایچ آئی کے تعاون سے لوگوں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے جبکہ طورخم بارڈر پر بھی میڈیکل چیک پوائنٹ قائم کردیا گیااور افغانستان سے آنے جانے والوں کی اسکریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts