راولپنڈی میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ صفت ملزم کو علاقہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ بچی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال میں پولیس نے 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کی اطلاع ملنے پر واقعے کا نوٹس لے لیا۔
ایس پی راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی کو فوری طور پر موقعے پر پہنچنے کی ہدایت کی جس کے بعد ایس ایچ او رتہ امرال ہسپتال پہنچ گئے۔
پچاس سالہ درندہ صفت ملزم نے 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی جس کا نام اکرم عرف رامو بتایا جاتا ہے۔ ایس پی راول نے کہا کہ ہم نے بچوں سے زیادتی کے معاملے میں عدم برداشت کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔
اس افسوسناک واقعے کے ملزم اکرم عرف رامو کی گرفتاری کے بعد ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے کہا کہ ہم بچوں پر کسی بھی قسم کا تشدد برداشت نہیں کریں گے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کلی کمالو میں دو معصوم بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گزشتہ ماہ سریاب روڈ کلی کمالو ازبک بازار میں 6سالی بچی صابرہ اور 7 سالہ بچی نایاب کو دکان کے مالک نے جنسی تشدد کا نشانہ بنا یا جس کے بعد محلے والوں نے مار پیٹ کر کے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا ۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا دکاندار گرفتار