کراچی : چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ جو بلاتفریق انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اُنکا نام اور کام ہمیشہ عوام کے دلوں میں رہتا ہے ،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو اسکی عظیم مثال ہیں ان کی شہادت کو کئی سال بیت گئے لیکن آج بھی وہ عوام کے دلوں میں زندہ جاوید ہیں اُن سے سیاسی اختلاف تو ہو سکتا تھا مگر ملکی سطح پر جو انہوں نے اقدامات کیئے اسکی نظیرنہیں ملتی ۔
انہوں نے پاکستان کا مقدمہ ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر لڑا، آج بلاول بھٹوزرداری اور آصفہ بھٹو زرداری انکے نقش قدم پر چل رہے ہیں پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے یہ سیاسی نعرہ نہیں بلکہ اُسکا ہر عمل اسکو عوامی بناتا ہے میں نے سیاسی سفر کا آغاز اسہی جماعت سے کیا آج میں فخر سے کہتا ہوں کہ میں اسکا حصہ ہوں ۔
پیپلز پارٹی کا نام مٹانے کیلئے ہر دور میں سازشیں کی گئی ایسا کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں عوام سے ہمارا تعلق بہت گہرا ہے ان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے اصلاحات لا کے اقدامات کرنا ہمارا منشور ہے ضلع کونسل کا رقبہ وسیع ہونے کے باوجود بھی ہر یونین کونسل کے رہائشیوں سے ہمارا رابط بھر پور ہے۔
اُنکے مسائل سے بخوبی واقف ہیں جسکو مربوط حکمت عملی سے حل کروارہے ہیں، جو وسائل ہمیں دستیاب ہیں اور جہاں فنڈز میں حکومت سندھ معاونت فراہم کرتی ہے وہ سب عوام کی ترقی پر لگا رہے ہیں ہم نے ایسا نظام تشکیل دیا ہے جس میں ہر شعبہ درست سمت میں پیش رفت کر رہا ہے۔
ان خیالات اکا اظہارا نہوں نے یونین کونسل ملھ میں کمیونٹی سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔چیف آفیسر مسرور احمد میمن، ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل، ایکسین ممتاز علی زرداری ،اراکین کونسل ،حاجی ابو بکر میمن ،حاجی منظور بلوچ، جان عالم جوکھیو ، شفیع بروہی و دیگر بھی موجود تھے۔
چیئرمین نے اس موقع پر مزید کہا کہ انسان کی پہچان اسکے کاموں سے ہوتی ہے سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن سابقہ سٹی ناظم نعمت اللہ خان مرحوم نے کراچی کے مسائل کو حل کرانے میں ہمیشہ اپنا کردار ایمانداری سے ادا کیا انکے انتقال سے شہر ایک محسن سے محروم ہو گیا ،کمیو نٹی سینٹرز آپس میں رابطے کا بہترین ذریعہ ہیں جہاں بیٹھ کر لوگ مختلف موضوعات کو زیر بحث لا کے انکا حل تلاش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: وسائل کی کمی کے باجود ترقیاتی کام کاپہیہ جام نہیں ہونے دیا،چیئرمین ضلع کونسل کراچی