کراچی: پاکستانی فلمی اداکارہ مہوش حیات نے شہرِ قائد کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر تعمیراتی کام دیکھتے ہوئے حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مشہور اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ آج میں کراچی ائیرپورٹ سے گزری تو خواتین و حضرات کے کمروں پر جاری تعمیراتی کام دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔
تعمیراتی کام کو سراہتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ ائیر پورٹس ہمارے ملک کیلئے پہلے تاثر یا فرسٹ امپریشن کو مثبت یا منفی کرنے کے لیے کافی ہوتے ہیں، اس لیے انہیں بہتر ہونا چاہئے۔
جاری تعمیراتی کام کی فوٹوز شیئر کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ ان حکام کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میری درخواست سنی اور اس پر ایکشن لیا۔
So gratifying to pass through KHI Airport today & see this work being carried out on the gents and ladies’ rooms. Airports are the 1st impression that visitors have of our country & it should be good one. Thank you to the authorities who listened to my request and took action. pic.twitter.com/LgDGeCtvLv
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) February 24, 2020