میانوالی: وزیر اعظم عمران خان صوبہ پنجاب میں شجر کاری مہم کے آغاز کے لیے میانوالی پہنچ گئے ہیں جہاں کندیاں کے علاقے میں موسمِ بہار 2020ء کی شجر کاری کا آغاز ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان کی موجودہ شجر کاری مہم کا مقصد جنگلات کی بحالی اور دشت شدّتی کو کنٹرول کرنا ہے۔ اسی مناسبات سے آج شروع کی جانے والی شجر کاری مہم کا عنوان جنگلات کی بحالی رکھا گیا ہے۔
موجودہ شجر کاری مہم حکومت کے گرین ایجنڈے اور بلین ٹری سونامی کی تکمیل میں معاون ثابت ہوگی۔ گرین ایجنڈے کا مقصد ایکو سسٹم کی بحالی اور تحفظ ہے۔
شجر کاری مہم ایکو سسٹم کے ساتھ ساتھ سماجی و معاشی استحکام، گرین جابز، خصوصاً غریب افراد، خواتین اور جوان طبقے کے لیے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا اور گرین اکانومی کی طرف پیش قدمی ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج پنجاب کے شہر میانوالی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے جسے جنگلات بحالی کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیا جارہا ہے۔
پنجاب کے شہر میانوالی کے علاقے کندیاں میں وزیر اعظم عمران خان 10 ہزار ایکڑ پر مشتمل وسیع و عریض رقبے پر جنگل کو سرسبزو شاداب بنانے کے منصوبے کا آغاز کریں گے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم آج میانوالی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے