وزیر اعظم عمران خان آج میانوالی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان آج میانوالی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم عمران خان آج میانوالی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج پنجاب کے شہر میانوالی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے جسے جنگلات بحالی کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیا جارہا ہے۔

پنجاب کے شہر میانوالی کے علاقے کندیاں میں وزیر اعظم عمران خان 10 ہزار ایکڑ پر مشتمل وسیع و عریض رقبے پر جنگل کو سرسبزو شاداب بنانے کے منصوبے کا آغاز کریں گے۔

دورۂ میانوالی کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزراء، مشیر ماحولیات ملک امین اسلم اور دیگر اعلیٰ حکام ہوں گے جبکہ مشیر ماحولیات کے مطابق کندیاں کو ملک کا سب سے بڑا پلانٹیشن فاریسٹ بنایا جائے گا۔

مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کے مطابق ملکی تاریخ میں شجر کاری کی سب سے بڑی مہم بلین ٹری سونامی کے تحت 3 ارب 50 کروڑ درخت لگانے کا ہدف پورا کرنے کے لیے رواں موسم کے دوران 25 کروڑ پودے لگیں گے۔

بلین ٹری منصوبے کے تحت حکومت ملک بھر سے شدید گرمی کی لہر ختم کرنے اور ماحول کو خوشگوار کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ پنجاب سمیت ملک کے تمام صوبوں میں شجر کاری پر کام ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے وزارتِ اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وزیر اعظم عمران خان آج میانوالی میں موسمِ بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے۔ 

Related Posts