بیجنگ: چینی صدر ژی جن پنگ نے رواں سال جون کے مہینے میں پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے دوران پاک چین تعلقات اور سی پیک سمیت اہم بین الاقوامی امور زیر غور آئیں گے۔
چینی دفترِ خارجہ کی طرف سے جون میں پاکستان آمد کے فیصلے کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا، تاہم دونوں ممالک کے مابین چینی صدر کے دورۂ پاکستان پر گفت و شنید ہو رہی ہے۔
جون میں دورۂ پاکستان کے دوران صدر ژی جن پنگ صدرِ مملکت ، وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن کے دوران بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
صدر ژی جن پنگ کا دورۂ پاکستان پاک چین تعلقات کے حوالے سے خاصی اہمیت کا حامل ہے جس کے دوران معاشی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ہم منصب ژی جن پنگ کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہر ضروری مدد کی پیش کش کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 28 جنوری کو اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کرونا وائرس سے چین میں پیدا ہونے والی صورتحال کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی چین کو کرونا وائرس سے نمٹنے میں مدد کی پیشکش