پی ایس ایل کی مایوس کن افتتاحی تقریب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سپر لیگ جو  ایک برانڈ کی حیثیت اختیار کرچکی ہے اور جس کے تمام میچز پاکستان میں ہونے کی بہت خوشی ہے، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن 5 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا لیکن یہ پروگرام انتہائی مایوس کن اور بد انتظامی کے تنازعے میں گھر ہوا ہے۔

پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونا یقیناً خوش آئند ہیں لیکن چار شہروں میں ہونے والے 34 میچز نے بہت سارے سیکورٹی اور دیگر مسائل پیدا کردیے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے پورے مہینے تک کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اپنی ڈیوٹی پر ہیں۔

افتتاحی تقریب کی بات کریں تومداح بہت مایوس نظر آئے اور تقریب کے میزبان احمد گوڈیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سوشل میڈیا پر ہراساں کیا گیا ۔ معاملات جب انتہائی سنگین نظر جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی ذاتی معلومات آن لائن لیک کی گئی اور انہیں دھمکیوں کا سامنا ہے۔

گلوکار علی عظمت نے بھی افتتاحی تقریب کے غیر منظم ہونے اور بدانتظامی پر پی سی بی کو نتقید کا نشانہ بنا یا ہے۔ان کا کہناتھا کہ بد انتظامی کی وجہ سے افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل کے آفیشل ترانے پر ان کی پرفارمنس بھی صحیح طرح سے نہ ہوسکی۔ بہت سے فنکاروں اس حوالے سے شکایت کی ہے کہ انہیں معلوم ہی نہ تھا کہ انہیں کب پرفارم کرنا ہے جبکہ کئی تو غصے میں تقریب چھوڑ کر ہی چلے گئے۔علی ظفر نے دعوی ٰکیا کہ تقریب ٹی وی کے شائقین کے لئے بنائی گئی تھی اور اسٹیڈیم میں افراتفری کا سماں تھا۔

تقریب کا سیٹ اپ کچھ اس طرح سے بنایا گیا تھا کہ کئی تماشائی تقریب کا مشاہدہ بھی نہ کرسکے۔اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ پی سی بی نے اس تقریب کے لئے ایک ہندوستانی منتظم کی خدمات حاصل کیںتھیں۔ تقریب سے محض 2 دن پہلےہی ریہرسل کا انعقاد کیاگیا تھا جس کی وجہ سے آرٹسٹ ٹھیک طرح پرفارم کرتے ہوئے بھی نظر نہیں آئے۔ ساؤنڈ کوالٹی بھی انتہائی ناقص تھی جبکہ اسٹیڈیم تاریکی کا منظر پیش کررہا تھا جبکہ پرفارمنس کےدرمیان غیر ضروری طویل وقفوں نے تقریب کاستیاناس کردیا تھا۔

افتتاحی تقریب کے دوران ہونے والی بد انتظامیوں کے علاوہ سونے پر سہاگہ یہ ہوا کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل عمر اکمل بھی باہر ہوگئے۔ ٹنس ٹیسٹ میں ناکامی سے لے کر لاکر روم میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی جیسے مسائل کا بھی سامنا تھا ۔ فٹنس انسٹرکٹر کے ساتھ پیش آنے والے نا خوشگوار واقعے کے بعد ان کے خلاف کارروائی سے گریز کیا گیا تاہم وہ دوبارہ تنازعے میں الجھ گئے ہیں۔ انسداد بدعنوانی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کے کیریئر کا خاتمہ بھی کرسکتی ہے۔

اگر چہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب مایوس کن رہی ، امید ہے کہ آئندہ گراؤنڈ پر یا اس سے باہر کوئی اور تنازعات نہیں پیدا ہوں گے۔ اس ایونٹ کی کامیاب میزبانی پاکستان کے لئے ایک بہت بڑا کارنامہ ہوگی اور آئندہ ہونے والے ایونٹس کی تیاریوں میں بھی مدد فراہم کرے گی۔ پاکستان سپر لیگ انتہائی کامیاب نظر آتی ہے اور آنے والے وقت میں اسے مزید بہتر بناناہوگا۔

Related Posts