ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو بڑا جھٹکا! عدالت نے 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی اور معروف وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو سرکاری امور میں مداخلت کے مقدمے میں مجموعی طور پر 10، 10 سال قید اور 2، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

اڈیالہ جیل میں مقدمے کی سماعت کے دوران انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو تین مختلف قانونی دفعات کے تحت سزائیں سنائیں تاہم تمام سزائیں بیک وقت کاٹنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کن دفعات کے تحت سزا سنائی؟

عدالتی حکم کے مطابق دہشت گردی سے متعلق دفعہ کے تحت ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔

اسی طرح تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 353 کے تحت دونوں کو دو، دو سال قید اور 50، 50 ہزار روپے جرمانہ، جبکہ دفعہ 186 کے تحت ایک، ایک سال قید اور 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

تینوں دفعات کے تحت قید کی مجموعی مدت 13 سال بنتی ہے، تاہم عدالت نے ضابطۂ فوجداری کی دفعہ 382 کے تحت رعایت دیتے ہوئے تمام سزائیں بیک وقت نافذ کرنے کا حکم دیا۔ اس طرح دونوں کو مجموعی طور پر 10، 10 سال قید بھگتنا ہوگی۔

Related Posts