راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے پاکستان کامستقل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ،نوجوان نسل نے پاکستان کی قیادت کے لیے ترجیحات طے کرنی ہیں ،ہم نے پاکستان کووہاں لے کرجانا ہے جواس کا حق ہے ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ سے آئے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ سندھ پاکستان کی جان ہے ،سندھ کے جوان جفا کش محنتی اوروفادار ہیں ،ان کاکہناتھا کہ فوجی قوت سے زیادہ طاقتور اخلاقی قوت ہوتی ہے اگرہم خودکوایمانداری سے نہیں دیکھیں گےتوکوئی بھی ہماری مددنہیں کرےگا۔
COAS’ interaction with youth from Sindh. “Change can only be brought about by youth. You must”, COAS. pic.twitter.com/vxHiwj9g8u
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 3, 2019
آر می چیف کا کہناتھا کہ فوج میں میرٹ کانظام ہے ،ہم نے اگرپاکستان کوآگے لےکرجاناہے تومیرٹ کی بنیادپرلے کرجاناہےکیوں کی محنت کاکوئی نعم البدل نہیں ہے ،انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان اسی سمت جائے گاجس سمت میں نوجوان جائیں گے ،جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہاکہ لوگ پوچھتےہیں یہ کامیابی کیسے حاصل کرلی کہ دہشتگردوں کواٹھاکرملک سے باہرپھینک دیا،تومیں کہتاہوں ہماری ماؤں کے بچےایسےہیں جو ملک پر جان نچھاور کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں اور ہمارے جوان ایسے ہیں کہ میں ان سے پسینہ مانگتا ہوں تو وہ خون دیتے ہیں۔
آرمی چیف کامزیدکہناتھا کہ پاکستان کامستقبل جمہوریت سےوابستہ ہے ،کسی مذہب میں کسی کاحق مارنےکی اجازت نہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی کودہشتگردوں سےآزاد کرایا، ہمارے نوجوان بہت مضبوط ہیں جو سمندر کا رخ تبدیل کرسکتے ہیں۔