افسران کی ترقی اب ان کی کارکردگی اور عوامی ریلیف سے منسلک ہے، فردوس عاشق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Afghan president's tweet equivalent to interfering in internal matters: Dr Firdous
firdous ahiq awan

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ افسران کی ترقی اب ان کی کارکردگی اور عوامی ریلیف سے منسلک ہے، افراد کی خوشنودی یا کسی سیاسی خاندان کی خدمت گزاری اب ترقی کا معیار نہیں بنے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فرودس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران کی ترقی کا معیار کسی سیاسی خاندان کی خدمت گزاری نہیں بلکہ عوامی خدمت اور عوامی مسائل کے حل سے جوڑ دیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سول سروسز میں اصلاحات نصف صدی سے مروجہ فرسودہ نظام میں تبدیلی اور پاکستان کے نئے روشن مستقبل کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ نااہلی کی حوصلہ شکنی اور اہلیت کی حوصلہ افزائی ہوگی، افسران کی ترقی اب ان کی کارکردگی اور عوامی ریلیف سے منسلک ہے، افسران کو اب کارکردگی کی بنا پر ترقی ملے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے ریلیف کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کررہے ہیں، وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے تحت سول سروسز میں اصلاحات لانے کا وعدہ پورا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران نیازی مشرف کی طرح گھروں پر قبضے اور فیکٹریوں کو بند کر رہے ہیں،شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ افسر شاہی کے اندر جزا اور سزا کا نظام لانے کا قوم سے کیا ہوا عہد پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔ جو کارکردگی دکھائے گا اس کو میرٹ کے تحت پروموٹ کریں گے اور مکمل سپورٹ دیں گے۔

انہوں نے کہ 20 سال سروس کا ایک سنگ میل بنایا گیا ہے، اس عرصے کے بعد سرکاری ملازم کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا اور مستعد سول سرونٹس ترقی پا سکیں گے، سرکاری افسران کی ترقی سے پہلے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

Related Posts