گڈز ٹرانسپورٹرز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی! 5 فیصد کرائے بڑھانے کے بعد ہڑتال کی دھمکی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔

اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ٹرانسپورٹرز سے کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد نہ کیا تو ملک بھر میں دوبارہ ہڑتال کی جائے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے تو ودہولڈنگ ٹیکس، ٹول ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز میں ریلیف دیا جائے۔

Related Posts