اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھی زبان کےسینئر صحافی عزیز میمن کے قتل پر تحقیقات کی جائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آج سندھی زبان کے صحافی عزیز میمن کو قتل کردیا گیا جس کے بعد ان کی ایک ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اِس ویڈیو میں عزیز میمن نے بتایا ہے کہ انہیں پیپلز پارٹی سے قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں اور وہ اسلام آباد بھی آئے۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا نوٹس لیں اور معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں کیونکہ مقتول صحافی نے سندھ کی حکمراں سیاسی پارٹی پر الزام لگایا ہے۔
Aziz memon a Sindhi Journalist has been killed today,he narrated his ordeal in this video and even came to Islamabad to apprise about death threats from PPP,I request CJ SC to take notice and fed agency shld investigate the case as he accused ruling party of Sindh before murder https://t.co/gFu9nbVbzj
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 17, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل نامعلوم ملزمان نے سینئر صحافی عزیز میمن کو قتل کردیا جبکہ سندھی زبان کے صحافی عزیز میمن کی لاش گودوشاخ نامی نہر سے برآمد ہوئی جس پر صحافی برادری شدید احتجاج کر رہی ہے۔
علاقہ پولیس کے مطابق سندھی زبان کے مؤقر روزنامے اور سندھی ٹی وی چینل سے وابستہ عزیز میمن نامی صحافی کو نامعلوم وجوہات کے باعث قتل کیا گیا۔ قاتلوں نے ان کی لاش گودوشاخ میں پھینک دی تھی۔
مزید پڑھیں: نامعلوم ملزمان نے عزیز میمن کو قتل کردیا، صحافیوں کا شدید احتجاج