خواجہ آصف کو لندن سے رابطہ کرنا چاہئے۔فردوس عاشق اعوان کا مخلصانہ مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdous-Ashiq-Awan
Firdous-Ashiq-Awan

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کی سیاسی جماعت کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو مخلصانہ مشورہ دیا ہے کہ انہیں لندن سے رابطہ کرنا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  پاکستان کے عوام کا خون چوس کرغریبوں کے پیسے پر پلنے والے آج حکومت میں کفیل ڈھونڈ رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) رہنماؤں اور شریف فیملی پر شدید تنقید کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مافیا کے سرغنہ لندن میں ہیں، خواجہ آصف صاحب کو چاہیے وہاں رابطہ کریں۔

پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہراپوزیشن جماعتوں کا احتجاج ان کی سیاسی محرومیوں کے ماتم کے سوا کچھ نہیں۔ اپوزیشن جماعتیں عوام کے لئے احتجاج نہیں کرتیں۔ 

پیغام  میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے سیاسی مفادات کے لیے احتجاج کر رہی ہیں۔ ان کے پیٹ میں عوام کی ہمدردی کا نہیں بلکہ اپنی کرپشن اور اقتدار کا درد ہو رہا ہے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  احتجاج کرنے والے عوام کے وہ مجرم ہیں جنہوں نے اس قوم کو غربت، قرض اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا۔

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے نمائندے ہیں جنہوں نے پاکستان کے ہوائی اڈے تک عالمی اداروں میں گروی رکھے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  یہ ان لوگوں کااحتجاج تھاجو جو عوام کے خرچے پر اب بھی مزے اڑا رہے ہیں۔اقتدار میں رہ کرانہوں نے قوم سے اس کی زندگی اور مستقبل چھین لیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب! یہ آپ کے دور کی کرپشن ہے جس کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔ابو اور پھوپھو سے کہیں کہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں، مہنگائی ختم ہوجائےگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  مولانا فضل الرحمان ایک سیٹ کے لیے خود کو رسوا کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر پردو روز قبل  اپنے پیغام میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  آپ آزادی مارچ میں حکومت ختم کرنے نکلے لیکن حکومت مزید مضبوط ہو گئی۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان ایک سیٹ کیلئے  رسوا ہو رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts