مولانا فضل الرحمان ایک سیٹ کیلئے خود کو رسوا کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Opposition parties protesting for political gains: Firdous Awan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  مولانا فضل الرحمان ایک سیٹ کے لیے خود کو رسوا کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  آپ آزادی مارچ میں حکومت ختم کرنے نکلے لیکن حکومت مزید مضبوط ہو گئی۔

اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ کا کندھا استعمال کرنے والے لندن پہنچ چکے ہیں۔مولانا صاحب ایک سیٹ کی خاطر کیوں خود کو رسوا کرنےپر تلے ہوئے ہیں؟

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  مہنگائی پر سیاست کرنے والی اپوزیشن قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کردےتو عوام کو کافی حد تک ریلیف مل سکتا ہے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان دشمنی اور اقتدار کی ہوس میں یہ اندھے ہو چکے ہیں ۔ عوام نے انتخابات میں جن کی کشتی ڈبوئی تھی وہ اقتدار کی کشتی سے محرومی کا غم کسی اور طرح دور کریں ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ذاتی ریلیف کیلئے عوام کے ریلیف کا واویلا مچانے والوں کو قوم خوب جانتی ہے۔ان کا بویا ہوا آج مہنگائی کی صورت پوری قوم کاٹ رہی ہے۔

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی نے کہا کہ ذاتی ریلیف لے کر بھاگ جانا ان کی پہچان ہے۔ قوم کو قرض کی دلدل میں پھنسانے والے آج عوام کے ہمدرد بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان کو عوام کا بے حد احساس اور درد ہے اور وہ انہیں ریلیف دینے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے ۔

Related Posts