صدرِ مملکت سیالکوٹ میں ”کامیاب جوان پروگرام“ کے چیکس آج تقسیم کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت سیالکوٹ میں آج ”کامیاب جوان پروگرام“ کے چیکس تقسیم کریں گے
صدرِ مملکت سیالکوٹ میں آج ”کامیاب جوان پروگرام“ کے چیکس تقسیم کریں گے

سیالکوٹ: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج سیالکوٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے ”کامیاب جوان پروگرام“ کے تحت چیکس تقسیم کریں گے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی ”کامیاب جوان پروگرام“ کا صوبہ پنجاب میں پہلی بار آغاز کریں گے جبکہ نوجوانوں کے لیے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) ٹیکنالوجی کا پروگرام بھی جلد سامنے آئے گا۔

نوجوانوں کے لیے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایات کے تحت  پہلے ہی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ منصوبے سے 3000 نوجوان مستفید ہوسکیں گے۔

منصوبے سے فائدہ اٹھانے والے نوجوان بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کے تحت کروڑوں کا زرِ مبادلہ لا سکتے ہیں جبکہ کامیاب جوان پروگرام ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے ہے۔

پہلے مرحلے میں کامیاب جوان پروگرام کے لیے 1 کھرب کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ کامیاب جوان کے تحت درخواست دینے والے خوش قسمت نوجوانوں کو درخواستوں کی منظوری کے بعد چیک جاری کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم کے ”کامیاب جوان پروگرام“ کے تحت 1 لاکھ سے 5 لاکھ تک کے قرضے بلا سود جبکہ 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک کے قرضے معمولی شرحِ سود کے ساتھ دئیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے اعلان کیا کہ وزیراعظم کے ”کامیاب جوان پروگرام“ میں اماراتی ولی عہد کی طرف سے 20 کروڑ ڈالر دئیے جائیں گے۔

یہ اعلان اماراتی سفیر نے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار سے 13 روز قبل  ملاقات کے دوران کیا۔ حماد عبید ابراہیم نے کہا کہ اماراتی حکومت پاکستانی جوانوں کیلئے 20 کروڑ ڈالر ادا کرے گی۔

مزید پڑھیں: عرب امارات کا  20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

Related Posts