لاہور: گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ زندگی کے فلسفے کو سمجھنا کسی کے بس کی بات نہیں ، دعاہے اللہ تعالیٰ ہر انسان کو قلب کا سکون عطا کرے ۔
میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے صنم ماروی نے کہا کہ انسان زندگی گزارنے کیلئے بڑی جستجو کرتا ہے اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ بعض اوقات انسان تھک جاتا ہے لیکن آپ کوپھر بھی سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے ۔
زندگی کے فلسفے کوسمجھنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے اور اسے سمجھنے کی کوشش میں انسان مزید الجھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ رب کی ذات اپنے بندے کے کاندھوں پراتنا ہی بوجھ ڈالتا ہے جتنا وہ اٹھا سکے۔
مزید پڑھیں:عادل اور عدیل کے پہلے گانے” توہے کہاں” کی ویڈیو کل لانچ ہوگی