وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chief Minister Punjab approved to run an anti-polio campaign every month

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے 2020 میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری دیدی،17فروری سے پنجاب کے 36 اضلاع میں خصوصی انسدا دپولیومہم چلائی جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادپولیو کا اجلاس ہواجس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر مراد راس، فیاض الحسن چوہان، مسرت جمشید چیمہ، چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور ڈویژن،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسف کے نمائندگان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ڈویژنل کمشنرز، اضلاع کے ڈپٹی کمشنر زاور چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ بھر میں انسداد پولیو کیلئے مربوط انداز میں موثر اقدامات کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہائی رسک اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے،محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ انسداد پولیو کے لئے وضع کردہ پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنائیں ،انسداد پولیو مہم میں منتخب نمائندوں اور نمبرداروں کی شمولیت ضروری ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہاکہ پولیو مہم میں2کروڑ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،کمیونٹی کی شمولیت سے انسداد پولیو کے لئے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیو کیسز کا سامنے آنا الارمنگ ہے،پولیو کیسز والے اضلاع میں انتظامیہ کو موثر انداز سے پولیو سے نمٹنا ہوگا۔

ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں انسداد پولیو کے لئے متحرک ہوکرفرائض سرانجام دیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سختی سے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں کوتاہی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کروں گا۔

مزید پڑھیں:اسلام آبادہائیکورٹ کاپانی بند، چیف جسٹس برہم، چیئرمین سی ڈی اے طلب

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے انسداد پولیو کے لئے باقاعدہ میٹنگز نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باقاعدہ میٹنگز نہ کرنے والے ڈپٹی کمشنرز کی جواب طلبی ہوگی،انسداد پولیو مہم میں غفلت پر اب ایکشن ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہاکہ ہر بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے،صوبے سے پولیوکے خاتمے کے لئے کاوشیں جہاد ہے،مشترکہ کاوشوں سے مرض کا خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا قومی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،انسداد پولیو کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا ہر ماہ خود جائزہ لوں گا۔

Related Posts