بنگلا دیش نے بھارت کو شکست دیکر انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bangladesh won the U-19 Cricket World Cup

پاچہیفسٹروم: بنگلا دیش نے بھارت کو فائنل میں شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، بنگلا دیش نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔

بنگلا دیشی کپتان اکبر علی نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ،بھارت کی جانب سے جیسوال نے 8 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 88 رنز کی اننگ کھیلی،تلک ورما 38 جبکہ ڈی سی جورل 22 رنز بنا کر نمایاں رہے،ان کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے سینتالیس اعشاریہ دو اوورز میں 177 رنز بنائے۔بنگلا دیش کی جانب سے اویشیک داس نے 3 ، شریف السلام اور تنظیم حسن نے دو، دو اوررقیب الحسن نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

مزید پڑھیں:فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچادیا، شاندار ہیٹ ٹرک

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو 178 رنز کا ہدف دیا ، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس کے تحت کیا گیا جس پر بنگلا دیش نے بھارت کو شکست دیکرپہلی بار انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔

بنگلا دیش کے پرویز حسین نے 47 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان اکبر علی نے 43 رن بنائے۔ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس کے تحت بنگلا دیش کی ٹیم کو فاتح قرار دیدیا گیا۔

Related Posts