وزیراعظم آٹا، چینی چور اور مہنگائی مافیا کی سربراہی کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

marriyum aurangzeb
marriyum aurangzeb

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اب تک نہیں بتایا کہ جہانگیرترین، خسرو بختیار اور ہمایوں اختر کی ملوں میں کتنی چینی ذخیرہ ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی قریبی ساتھیوں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی آٹے اور چینی کی ملوں کی تلاشی لیں اور حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ عوام کو بتایا جائے جہانگیر ترین نے کیوں اور کتنی چینی برآمد کی؟ وزیراعظم ملک پر مسلط آٹا، چینی چور اور مہنگائی مافیا کی سربراہی کر رہے ہیں،عوام کو بتایا جائے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی چینی اور آٹے کی ملوں کی اب تک تلاشی کیوں نہیں ہوئی؟۔

انہوں نے کہا کہ بتایاجائے کہ ایک سال میں 13 ہزار ارب کا قرضہ کس کی جیب میں گیا ہے؟ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کس کی جیب میں جا رہا ہے؟عوام کو بتایا جائے کہ عوام کی روٹی، چینی اور آٹا چھین کر دوستوں کی جیبیں کیوں بھری جا رہی ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں: اگر غریب کا احساس نہیں کر سکتے توحکومت میں رہنے کاحق نہیں، وزیراعظم

ان کاکہناتھا کہ عوام کو بتایاجائے وزیراعظم کی سرپرستی میں ان کے دوستوں نے پابندی کے باوجود چینی اور آٹا درآمد کیوں کیا؟ دواؤں کی قیمتوں میں تاریخی اضافے سے کمایاگیا مال کس کی جیب میں گیا؟۔

رجمان ن لیگ نے کہا کہ یرون ملک چینی بیچ کر اربوں کمانے والے اب چینی باہر سے منگوا کر پھر تجوریاں بھر رہے ہیں، وزیراعظم چینی چور، منافع خور اور ذخیرہ اندوز اپنے دوستوں کے خلاف کب کارروائی کریں گے؟۔

Related Posts