بھارتی پنجاب میں سکھوں کی مذہبی ریلی میں دھماکے سے6افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

blast in india
blast in india

چندی گڑھ: بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کی مذہبی ریلی میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی پنجاب کے علاقے ترن تارن کے پلاسور گاؤں کے نزدیک سکھوں کی مذہبی ریلی نکالی جارہی تھی ،یاتری گوردوارہ ٹاہلا صاحب جارہے تھے کہ راستے میں دھماکا ہوگیا جس کے بعد ریلی میں افراتفری مچ گئی۔

اسپتال ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دھماکے سے ہلاک ہونے والے 6 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے، ہلاک اور زخمی ہونے والی شناخت کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی شام میں بمباری سے روس کا مسافر طیارہ بال بال بچ گیا

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکا ایک ٹریکٹر ٹرالی میں ہوا جس میں کئی نوجوان سوار تھے اور ممکن ہے اس ٹرالی میں پٹاخے موجود تھے جن میں چنگاری گرنے سے دھماکا ہو گیا تاہم یاتریوں نے پولیس کے موقف کو مسترد کردیا۔

Related Posts