چین کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال میں پاکستان کا شکر گزار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال میں پاکستان کا شکر گزار
چین کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال میں پاکستان کا شکر گزار

چینی حکومت نے  مہلک ترین کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے دشوار حالات میں پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوستی کا حق ادا کرنے پر پاکستانی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے دوست ملک چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مشکل حالات میں پاکستان کا کردار مثالی رہا۔

ترجمان وزارتِ خارجہ ہوا چونینگ نے کہا کہ پاکستان کو چین پر مکمل اعتماد ہے۔ پاک چین پروازیں جاری رکھنا اور دنیا بھر میں طبی سازوسامان کی آمدورفت کے دوران پاکستان نے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان وزارتِ خارجہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات میں شراکت داری کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

چین میں پاکستانی طلباء کے حوالے سے ہوا چونینگ نے کہا کہ کورونا وائرس سے پاکستانیوں کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ انہیں ہر ممکن طبی سہولیات مہیا کریں گے۔ 

یاد رہے کہ چین میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں میں ہر روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اب تک وائرس کے باعث 425 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔

ووہان  نامی چینی شہر سے شروع ہونے والا کورونا وائرس ملک کے دیگر شہروں میں بھی پھیل رہا ہے۔  اب تک2 ہزار 345 افراد کے اجسام میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: چین میں کورونا وائرس کے باعث مزید 64 افراد ہلاک

Related Posts