چین میں کورونا وائرس کے باعث مزید 64 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 425 ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین میں کورونا وائرس کے باعث مزید 64 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 425 ہو گئی
چین میں کورونا وائرس کے باعث مزید 64 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 425 ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں میں ہر روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اب تک وائرس کے باعث 425 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس ملک کے دیگر شہروں میں بھی پھیل رہا ہے۔  اب تک2 ہزار 345 افراد کے اجسام میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس  دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پھیل رہا ہے۔ چین میں رہائش پذیر افراد جیسے جیسے دیگر ممالک پہنچ رہے ہیں، وائرس کے نت نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

وائرس چین سے نکل کر سوئیڈن اور فرانس میں بھی پہنچ گیا۔ فرانس پہنچنے والے 20 افراد میں کورونا وائرس جیسی علامات پائی جاتی ہیں۔

دوسری جانب امریکا کے بعد روس اور آسٹریلیا نے بھی چین سے مسافروں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی ہے تاکہ کورونا وائرس ان ممالک میں نہ پھیل سکے۔ 

یاد رہے کہ  کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت نے ائیرپورٹس کے ساتھ ساتھ سمندری گزرگاہوں پر بھی احتیاطی اقدامات اٹھائے ہیں۔ ملک کی تمام پورٹس پر حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے 2 فروری کو اعلان کیا کہ ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائی جارہی ہیں جبکہ تمام بندرگاہوں پر بھی احتیاطی تدابیر اپنائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس کے خلاف بندرگاہوں پر بھی احتیاطی اقدامات

Related Posts