غیر قانونی مطالبات نہ ماننے پر میرے خلاف 77 پروگرامز ہوئے۔فواد چوہدری کا بول پر الزام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے بول ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو کو طلب کر لیا
قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے بول ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو کو طلب کر لیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے مطابق قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے بول ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ کو طلب کر لیا ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے  بول ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو اور دو اینکرز کو طلب کیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بول ٹی نے غیر قانونی مطالبات نہ ماننے پر میرے خلاف 77 پروگرام کیے۔ استحقاق کمیٹی نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی طلب کیا ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے ڈی جی ایف آئی اے سے ایگزیکٹ کمپنی کے جعلی ڈگری فراڈ کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر سزا یافتہ یا عدالت سے مفرور ملزمان کا ٹی وی پر انٹرویو نہیں ہوسکتا تو سزا یافتہ شخص اور فراڈ میں ملوث انتظامیہ ٹی وی چینل کی مالک کیسے ہوسکتی ہے؟

فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت، اسمبلی اور تمام فورمز پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ہفتے وزیر اعظم عمران خان کو 30 ارب ڈالر کا ایکسپورٹ پلانS پیش کریں گے۔

ٹوئٹر پر 4 روز قبل اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں 1970ء کی دہائی تک پاکستان تیسری دنیا کے اکثر ممالک سے بہت آگے تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم کو 30 ارب ڈالر کا ایکسپورٹ پلان پیش کرنے کا اعلان

Related Posts