اسلام آباد میں پانی کا شدید بحران: شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mafia started providing illegal water connections In Surjani Town

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ شہری پانی کی بوند بوند کے لیے ترس گئے۔ 

اسلام آباد کے سیکٹر جی 6،  جی 7،  ایچ 8 اور دیگر سیکٹرز میں پانی  کی شدید قلت ہے جبکہ ڈائریکٹر واٹر سپلائی اس سے  لا علم  نظر آتے ہیں۔

میٹروپولیٹن کے شعبہ واٹر سپلائی کی نااہلی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں ایک مرتبہ پھر پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔دیہی یونین کونسلز میں پانی کے غیر قانونی کنکشنز کی وجہ سے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

ہفتے میں اسلام آباد کو صرف 2 دن پانی مہیا کیا جاتا ہے جبکہ شہرِ اقتدار میں پانی کی کل ضرورت 210ملین گیلن یومیہ ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے صرف 54ملین گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ شہریوں کی طرف سے  60فیصد پانی چوری ہونے کی بھی شکایات  ہیں۔ رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر واٹر سپلائی اقبال نے لا علمی کا اظہار کیا۔

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا کہنا ہے کہ فوری طور غیر قانونی پانی کے کنکشنز کاٹ دئیے جائیں گے۔ شعبہ واٹر سپلائی کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے  موسم سرما میں پانی کی بد ترین کمی واقع ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ پینے کے صاف پانی کا بحران کراچی میں بھی سر اٹھا رہا ہے۔ اس سے قبل میئر کراچی نے کہا کہ کراچی تباہ ہورہا ہے شہر میں پانی و سیوریج، سڑکیں اور کچرے کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔ 

کراچی کے میئر وسیم اختر نے گزشتہ برس 7 نومبر کو کہا کہ امراض پھیل رہے ہیں، اگر کراچی کو اس کا حق اور وسائل مل رہے ہوتے تو یہ حال نہ ہوتا۔

مزید پڑھیں: شہر میں پانی و سیوریج کا نظام مکمل طور پر تباہ 

Related Posts