آزادی قربانیاں دیکر ملی ،کسی نے ہمیں طشتری میں رکھ کر نہیں دی، شیری رحمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sherry Rehman visits Literature Festival at Arts Council

کراچی (نگاہ محمد) آرٹس کونسل آف پاکستان میں ’’ادب فیسٹیول‘‘ کے آخری روز ’’شیری رحمن کے ساتھ ایک اجلاس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہاکہ ہم نے آزادی کئی قربانیاں دے کر حاصل کی ہے کسی نے ہمیں طشتری میں رکھ کر نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ میں گلیوں کی سیاست سے ہی میدان میں آئی ہوں ،ضیاالحق کے دور میں ہم آرڈیننس کے خلاف باہر نکلے، بے نظیر کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے لمحات کبھی نہیں بھول سکتی۔

جس وقت ان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہم ہسپتا ل پہنچے تو دیکھا کہ بی بی شدید زخمی اور ان کی گاڑی خون سے بھری ہوئی تھی،اس وقت ہمیں بس یہ لگ رہا تھا کہ بی بی ٹھیک ہوجائیں گی، ہماری سیاست میں خواتین کے پہننے اوڑھنے کو خبر بنا دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:آرٹس کونسل میں بارہویں عالمی اردو کانفرنس کی 4 روزہ ادبی سرگرمیوں کا احوال

مزاحمت اور بے عزتی کا سامنا ہر مرحلے پر ہوتا ہے اور یہ جنسی بنیادوں پر کیا جائے تو اور بھی غلط عمل ہے ،انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں میڈیا پریشر میں کام کررہا ہے،مشکلات زیادہ اور وسائل کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اچھا لگا کہ کراچی میں ادبی فیسٹیول ہورہے ہیں ،نیاٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، یہ ایونٹ جمہوری معاشروں کی عکاسی کرتے ہیں۔ بڑی عجیب بات ہے کہ صوبے کو حق نہیں دیا جارہا ۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلے ایسا نہیں ہوا کہ ایک صوبے کے حقوق سلب کئے جارہے ہوں،ارکان پارلیمنٹ کے الائونس بڑھانے کے بل پر پیپلزپارٹی نے مخالفت کی۔

اپنے مراعات بڑھائیں اور غریب کے منہ سے نوالہ چھینیں یہ کہاں کا انصاف ہے، اسلام آباد میں لوگ بچوں کی فیس نہیں دے پارہے ،اپنے بچوں کو اسکولوں سے نکلوا رہے ہیں، پاکستان میں بحران اورمہنگائی کا سونامی ہے خیالی پلائو تو شیخ چلی بھی بناتا ہے ۔

Related Posts