پاکستان سیاحت اور سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول فراہم کر رہا ہے۔اسد مجید خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سیاحت اور سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول فراہم کر رہا ہے۔اسد مجید خان
پاکستان سیاحت اور سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول فراہم کر رہا ہے۔اسد مجید خان

ریاستہائے متحدہ امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بہترین ماحول فراہم کر رہا ہے، امریکا کی سفری ایڈوائزری اس کا ثبوت ہے۔

امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے فلاڈلفیا میں ”اپنا“ نامی اطباء کی تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی سفری ایڈوائزری میں بہتر سیکورٹی صورتحال کا اعتراف کیا گیا۔

پاک امریکا تعلقات میں حالیہ پیشرفت پر شرکائے اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا کہ پاکستان میں معیشت اور سلامتی کی صورتحال سرمایہ کاری کے لیے سازگار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ”اپنا“ کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ گزشتہ شب تقریب میں شرکت کرکے مسرت محسوس ہوئی۔

پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا کہ میں نے پاکستان میں تجارتی کاوشوں اور اہم مالی معاونت کے لیے ڈاکٹروں کی تنظیم ”اپنا“ کا شکریہ ادا کیا۔ تنظیم نے  پاک امریکا تعلقات میں اہم پل کا کردار ادا کیا۔ 

 

Related Posts