کراچی کا ضلع وسطی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے سالانہ 6 ارب روپے کھانے میں مصروف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chairman DMC Central
چیئرمین ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی میں صفائی و ستھرائی کے عمل کو بلاناغہ قرار دیدیای

کراچی :شہر قائد میں اتنی سڑکیں بنتی نہیں جتنی ہر روز ٹوٹ جاتی ہیں، اس کی ایک وجہ کھدائی اور زیرِ زمین نظام کی منتقلی ہے،ضلع وسطی ہر سال مبینہ طور پر 6ارب سے زائد رقم خورد برد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مقامی اخبارات میں شائع ہونیوالی رپورٹس کے مطابق کراچی میں سڑکیں بنانا اور پھر کچھ دن بعد کسی کام کے بہانے کھود دینا نئی بات نہیں۔ضلع وسطی کی 51 یونین کونسلز میں روڈ کٹنگ کا انٹرنل آڈٹ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ اس مد میں سالانہ 6 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

اخباری سروے کے مطابق ضلع وسطی کی ایک یونین کونسل میں تقریبا 12 کروڑ کا سالانہ نقصان ہوتا ہے۔سروے میں نقصان کا تخمینہ تعمیر شدہ سڑک میں کھدائی اور اس کی دوبارہ تعمیر کو مدِنظر رکھتے ہوئے لگایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ضلع وسطی سے اب تک 75ہزار میٹرک ٹن کچرا اٹھایا لیاگیاہے،اسماعیل راہو

روڈ کٹنگ کے لیے کچی سڑک 35 روپے اسکوائر فٹ، پکی سڑک 104 اور مشین کارپیٹنگ کے 206 روپے مقرر ہیں۔ذرائع کے مطابق کھدائی کے لیے مقررہ رقم ضلع وسطی کو موصول نہیں ہوتی اور اجازت نامے متعلقہ حکام کے بجائے یونین کونسل کی نچلی سطح پر جاری کر دیئے جاتے ہیں۔

ضلعی چیئرمین کے مطابق روڈ کٹنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔اس کام میں یوٹیلیٹیز فراہم کرنے والے اداروں سمیت مقامی کیبل اور انٹرنیٹ سروس پروائیڈر بھی شامل ہیں، جنہیں روکنے پر دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں۔

ضلع وسطی شہر کا سے سے بڑا ضلع ہے لیکن اس کی سڑکوں اور گلیوں کی حالت ہر گزرتے دن کے ساتھ تباہ ہو رہی ہے۔

Related Posts