پروفیشنل یوتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے ہفتہ یکجہتی کشمیر کا آغاز کل سے ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

kashmir week
kashmir week

کراچی (نگاہ محمد)  پروفیشنل یوتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے ہفتہ یکجہتی کشمیر کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا آغاز کل سے ہوگا اور ملک بھر کی کئی تنظیمیں شرکت کریں گی۔

ہفتہ یکجہتی کشمیر کے تحت یکم فروری کو نجی تعلیمی ادارے میں کشمیر کو درپیش چیلنجز سے متعلق سیشن کا انعقاد کیا جائے گا ، 2 فروری کو اورنگی ٹاؤن میں طیبہ ڈسپنسری کے پاس کشمیر فری میڈیکل کیمپ اور بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگایاجائےگا۔

3 فروری کو ایک اور نجی تعلیمی ادارے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیےتقریری مقابلہ ہوگا جس کا موضوع ہوگا” جینے کے لیے آزادی ضروری ہے”۔

4 فروری کو آرٹس کونسل کراچی میں سوشل میڈیا پر کشمیر کی آواز دبانے کے خلاف کشمیر ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس کاانعقاد ہوگا، 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر مختلف مقامات سے نوجوان طلبہ پر مشتمل ریلیاں نکالی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بد ترین کرفیو کا 180واں روز: بھارتی فوج نمازِ جمعہ سے خوفزدہ

6 فروری کو اسکولوں کی سطح پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا اور 7 فروری بروز جمعہ کو کراچی کے مختلف مقامات پر پر امن احتجاج کیا جائےگا۔

Related Posts