وزیر اعظم عمران خان نے آئی جی سندھ کلیم امام کو اسلام آباد طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan kaleem imam
imran khan kaleem imam

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ملاقات کے لیے اسلام آباد طلب کرلیا جہاں وہ بدھ کی دوپہر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے طلبی کے بعد آئی جی سندھ اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں،وزیراعظم سے ملاقات میں آئی جی سندھ کلیم امام کو نیا ٹاسک دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان کی گورنر ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی تھی جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال اور آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے آج ہونے والے اجلاس میں آئی جی کے تبادلے کی منظوری مؤخر کرتے ہوئے معاملہ گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سپرد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشتاق مہر کے نام پر کابینہ کی اکثریت نے تحفظات کا اظہار کیا، فردوس عاشق اعوان

دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان کی آئی جی سندھ سے بھی مختصر ملاقات ہوئی تھی جس کے باعث آئی جی صوبے کی صورتحال پر انہیں بریفنگ بھی نہیں دے سکے تھے۔

Related Posts