”میرے پاس تم ہو“ کا گانا گانا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین عمر اکمل پر ٹوٹ پڑے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Umar-Akmal sings mere pass tum ho

کراچی:کرکٹر عمر اکمل کو ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ کا ٹائٹل سانگ گانا مہنگا پڑ گیا۔ ڈرامے کے اختتام پر غصے میں آئے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی بھرمار کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر عمر اکمل نے میرے پاس تم ہو کا ٹائٹل سونگ گا کر اس کی ویڈیو شیئر کی جس پر عوام کی نہ ختم ہونے والی تنقید شروع ہو گئی۔

کبیر خان نامی  سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ہمیں معلوم ہونا چاہئے عمر اکمل یہ گانا اپنی مرحوم ماں کی یاد میں گا رہے ہیں۔ اس لیے انسانیت کے ناطے ان کا مذاق نہیں اڑانا چاہئے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے عمر اکمل پر بے جا تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے کیرئیر کا آغاز ویرات کوہلی کے ساتھ کیا تھا۔ کوہلی کہاں سے کہاں پہنچ گیا اور یہ گانا گا رہے ہیں۔

طاہرجاوید نامی سوشل میڈیا صارف نے عمر اکمل کی گائیکی کو اذیت ناک قرار دیا جبکہ عثمان علی نامی صارف نے کہا کہ ٹیلنٹ کی عمر ، رنگ اور ذات نہیں ہوتی۔ 

  یاسر نواز نامی صارف نے کہا کہ عمر اکمل کھیل تو ویسے ہی نہیں سکتے۔ صرف گا سکتے ہیں جبکہ ابوہریرہ نامی صارف نے کہا کہ آپ کو

کرکٹ پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلر دانش کنیریا ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ کے اختتام پر ہونے والے بھونڈے مذاق کا جواب دیتے ہوئے غصے کا اظہار کیا ہے۔

 ٹؤئٹر پر ”میرے پاس تم ہو کے ہیرو دانش کے کردار کی زندگی کا اختتام کچھ لوگوں کے لیے مذاق بن گیا جس کا مظاہرہ دانش کنیریا کو بھونڈے مذاق کا نشانہ بنا کر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کے مذاق پر دانش کنیریا کا غصہ  

Related Posts