کراچی:پاکستان کا نام آئندہ ماہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کا قوی امکان ہے۔
واضح رہے کہ چین میں ایف اے ٹی ایف کے تکنیکی معاملات سے متعلق اجلاس میں رکن ممالک کے نمائندوں نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ اکتوبر کے بعد ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کے نمائندہ ممالک میں امریکا، جرمنی، آسٹریلیا، برطانیہ، جاپان، فرانس، بھارت، چین اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی باضابطہ رپورٹ آئندہ چند دنوں میں دی جائے گی جس کے بعد آئندہ ماہ فروری کے اجلاس میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا نام آئندہ ماہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کا قوی امکان ہے جو بھارت کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔
چین کی لابنگ اور نجی کنسلٹنٹ کی مدد سے 75 فیصد امکان ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکال دیا جائےگا۔
چند روز قبل چین کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ ریاستوں کو ایف اے ٹی ایف کے فورم کو اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: بیجنگ میں ایف اے ٹی ایف ورکنگ گروپ کا اجلاس، پاکستانی رپورٹ پر اظہار اطمینان