سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے بعد برطانیہ کی پاکستان کیلئے سفری شرائط میں نرمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UK travel advisory
UK travel advisory

برطانیہ نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزری ( شہریوں کو سفر کے لیے پابندیوں ) میں نرمی کااعلان کردیا۔

پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے باعث برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات میں نرمی کردی ہے، نئی ٹریول ایڈوائزری میں برطانوی شہریوں کے لئے پاکستان کے شمالی علاقوں کے سفر کومحفوظ قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پاکستان میں امن عامہ کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر برطانیہ نے اپنے شہریوں کیلئے پاکستان کے حوالے سےسفر کے لیے پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے یہ اعلان برطانیہ کا پاکستان کے لیے سفری ہدایات کے تفصیلی جائزے کا نتیجہ ہے جو ملک میں سیکیورٹی صورت حال کا وسیع جائزے کی بنیاد پر کیا گیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کے مطابق اب برطانوی شہریوں کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات بشمول کیلاش اور بموریت جیسی دلفریب وادیوں کے بذریعہ سڑک سفر کو بھی محفوظ قرار دیا گیا ہے جب کہ 2015 کے بعد سفری ہدایات میں واضح طور پر کی جانے والی یہ پہلی ترامیم ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنرکا کہنا تھا کہ  پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگئی ہے جو کہ پاکستان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے، مجھے خوشی ہے کہ اب برطانیہ کے شہری پاکستان میں موجود خوبصورت سیاحتی مقامات سے زیادہ لطف اندوز ہوسکیں گے۔

ان کا کہناتھا کہ دسمبر2019 میں پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سفری ہدایات کا جائزہ ترجیحی بنیادوں پر لیا، امن وامان کی بہتری کے باعث ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کا دورہ پاکستان ممکن ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بریگزٹ ڈیل: ملکہ برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کی منظوری دے دی

یاد رہے برٹش ایئرویز نے ستمبر 2008 میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد پاکستان کے لیے اپنی پروازوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا تھاجسے جون 2019 میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کےبعد پروازوں کا دوبارہ آغاز کیاگیا۔

Related Posts