آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سینیر نائب وزیرخارجہ کی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COAS japanese
COAS japanese

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سینیر نائب وزیر خارجہ نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جاپان کے سینئیر نائب وزیر خارجہ نے (جنرل ہیڈکوارٹر) جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، تعاون اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ جاپانی سینیئر نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی روکنے کے لیے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مستحکم تعلقات کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے بعد برطانیہ کی پاکستان کیلئے سفری شرائط میں نرمی

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الیکٹرانک وار فیئراور گراؤنڈ سر ویلنس لیبارٹریز کا افتتاح کیا، آرمی چیف نے 3 سال میں این آر ٹی سی کی کامیابیوں کی تعریف کیاور نیشنل ریڈیو ٹیلی کام کارپوریشن کی ایجادات کی کوششوں میں تعاون کا یقین دلایا۔

Related Posts