پنجاب میں بیوروکریسی نے صوبائی حکومت کو ناکوں چنے چبوا دیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bureaucracy punjab
bureaucracy punjab

اسلام آباد: پنجاب کی کمزور صوبائی حکومت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بیوروکریسی اور لینڈ مافیا پرانا کرپٹ پٹواری کلچربحال کرنےمیں مصروف ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے تبدیلی ویژن، ای گورننس اور ڈیجیٹل پاکستان کے منصوبوں کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہوئے پنجاب کے کئی اضلاع میں کمپیوٹر سینٹرز سے دو دو قانو ن گوئیاں واپس پٹواری اور تحصیلدار کو دینے کا منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہوچکاہے۔

بیورو کریسی کرپٹ پٹوار سسٹم کوریونیو بورڈ اصلاحات کے نام پر دوبارہ سسٹم کا حصہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔با وثوق ذرائع کے مطابق پنجاب بورڈ آف ریونیو میں ہونیوالی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے ہر ڈویژن سے دو دو قانون گوئیاں پٹواری اور تحصیلدار کے حوالے کی جائیں گی۔

اب تک ساہیوال، گوجرانوالہ اورر والپنڈی ڈویژن سے پرپوزلزبھیج دیئے گئے ہیں، اپوزیشن کو پٹواریوں کے طعنے دینے والے عمران خان خود پٹواریوں کے ہاتھ پر بیعت ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے ایدھی شیلٹر ہوم میں پولیس کی کارروائی: 7 لڑکیاں تحویل میں لے لی گئیں

تحریک انصاف کی حکومت پچھلے دورِ حکومت کے جدید ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ سسٹم کو ختم کرتے ہوئے پٹواریوں کو ولیج آفیسر کانام دیکرکرپٹ سسٹم بحال کرنے جا رہی ہے۔

شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے تعاون سے زمینوں کے ریکارڈکو کمپیوٹرائزڈکرنے کے لیئے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا۔ادارے نے پچھلے مالی سال میں 17 ارب روپے منافع حکومت پنجاب کے خزانے میں جمع کروایا، ادارے کو قومی و بین الاقوامی سطح پرخوب سراہا گیا۔

اس حوالے سے عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ جدید نظام سے زمینوں کے حوالے سے ان کی مشکلات کم ہوئیں اور کرپٹ پٹوار سسٹم سے بھی جان چھوٹی۔عوام الناس نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے گزارش کی کہ خدارا ایک بار پھر ہمیں پتھر کے دور میں نہ دھکیلا جائے۔

Related Posts