بریگزٹ ڈیل: ملکۂ برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بریگزٹ ڈیل: ملکۂ برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کی منظوری دے دی
بریگزٹ ڈیل: ملکۂ برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کی منظوری دے دی

لندن: ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم نے برطانوی پارلیمنٹ سے بریگزٹ ڈیل  پاس ہونے کے بعد ملک کی یورپی یونین سے علیحدگی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی منظوری کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور برسلز میں معاہدے پر  یورپی یونین کے 2 اعلیٰ عہدیداروں کے  دستخط جلد متوقع ہیں۔

وزیر اعظم بورس جانسن رواں ہفتے کے دوران ہی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ بریگزٹ ڈیل کی منظوری اور یورپی یونین سے علیحدگی برطانیہ کی تاریخ کا ایک بڑا فیصلہ قرار دیا جارہا ہے۔

حکومتِ برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم آئندہ ہفتے کے دوران جمعے کے روز یورپی یونین سے علیحدگی کے موقعے پر یادگاری سکے جاری کریں گے۔

رواں ماہ کے آخری روز وزیر اعظم بورس جانسن کی زیر صدارت برطانوی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوگا جس کے دوران بریگزٹ ڈیل کے خاتمے کے بعد ملکی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو اہم کامیابی حاصل ہوئی، اراکینِ پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کی بریگزٹ ڈیل کثرتِ رائے سے  منظور کر لی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بریگزٹ ڈیل کی منظوری کے بعد برطانیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہوسکتا ہے، 10 جنوری کو پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل کی مخالفت میں 231  جبکہ حمایت میں 330 ووٹ ڈالے گئے۔

مزید پڑھیں: بورس جانسن کی کامیابی، بریگزٹ ڈیل کثرتِ رائے سے منظور

Related Posts