وزیراعظم عمران خان نے ڈیووس میں ہرسنجیدہ فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کیا، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shah mehmood qureshi presser
shah mehmood qureshi presser

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈیووس میں ہرسنجیدہ فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کیااور دو ٹوک مؤقف اپنایا کہ اگر مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت جنگ ہوئی تو اس کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتناپڑے گا۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ امریکی صدر بھی مسئلہ کشمیر پر مثبت پیشرفت چاہتے ہیں لیکن بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست کے بھارتی اقدامات نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیے اور خطے کی سلامتی کے لیے خطرات کھڑے کر دیے ہیں جب کہ بھارت میں نریندر مودی نے ہندوتوا کی پالیسی کو نئی سوچ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر واشنگٹن رکاوٹ بن سکتا تھا لیکن نہیں بنا، وزیراعظم عمران خان نے ڈیووس میں ہرسنجیدہ فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کیا اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر کو مسئلہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حالات سے سیکھنے کی کوشش ضروری ہے۔وزیر اعظم کا ڈیووس میں تقریب سے خطاب

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں امریکا مقبوضہ کشمیرپر پاکستان کا مؤقف سننے کے بعد اپنے مفادات کا جائزہ لیتا ہے، پاکستان نے پوری کوشش کی ہے کہ اس معاملے کو ہر قیمت پر اجاگر کیا جائے۔

ان کاکہنا تھا کہ بھارت اس وقت دنیا میں پاکستان کے خلاف پراپیگنڈاکر رہا ہے تاہم پاکستان اور وزیر اعظم کی واضح پالیسی ہے کہ ہم اس مسئلے کو سیاسی، اخلاقی اور سفارتی طور پر اٹھاتے رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 25 جنوری سے 5 فروری تک مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنےکے لیے سوشل میڈیا پر مہم کے آغاز سے لے کر ضلعی سطح تک تقریبات منعقد کی جائی گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے امریکی صدر سے ملاقات میں یہ معاملہ اٹھایا اور امریکی صدر کو بتایا کہ اگر اقوام متحدہ اور امریکا نے اس مسئلے کے حل پر توجہ نہیں دی تو دو جوہری طاقتیں آمنے سامنے ہوں گی جس کے نتائج سے پوری دنیا متاثر ہوگی۔

Related Posts