‘آئی جی کے معاملے پر سندھ اور وفاق ایک پیچ پر ہے، مراد علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID-19 positive ratio increases to 6.02% in Sindh

عمر کوٹ: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان سے ایک بار نہیں کئی بار رابطہ ہواہے ، ہم ایک پیج پر ہیں، سندھ میں گندم کا بحران گڈز ٹرانسپورٹر کی ہڑتال کے باعث بنا۔

عمر کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں دوسری بار آٹے کا بحران پیدا ہواہے۔

پہلی بار نواز شریف کے دور میں بحران پیدا ہوا تھا جب گندم ایکسپورٹ کی گئی اوربعد میں یوکرین سے گندم خریدی گئی جو خراب تھی، موجودہ حکومت نے بھی گندم ایکسپورٹ کی اور اب امپورٹ کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں بھی ہم نے وفاق سے تعاون کیا اور موجودہ حکومت سے بھی تعاون کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی جی سے تنازعہ، سندھ حکومت نے پولیس کے کھاتے کھول لیئے

مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم کو بھی کسی ایک گروپ کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا وزیر اعظم بننا چاہیے۔ سی سی آئی کے اجلاس میں 8 میں سے 6 ممبران نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا کہ گیس پر پہلا حق سندھ کا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیہون میں مجسٹریٹ کی جانب سے لڑکی سے جنسی زیادتی معاملے پر کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ چیف جسٹس متاثرہ لڑکی کو انصاف دلائیں گے جبکہ سندھ حکومت نے مقدمہ درج کرنے کو کہا ہے۔

Related Posts