عدالت کا حکومت کو آٹے کے بحران کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت کا حکومت کو آٹے کے بحران کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کا حکم
عدالت کا حکومت کو آٹے کے بحران کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کا حکم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: عدالت نے وفاقی و صوبائی  حکومت کو آٹے کے بحران کی وجوہات اور بحران پیدا کرنے والوں کا تعین کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مامون الرشید شیخ نے آٹا مہنگا ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے بعد سیکریٹری پنجاب اور ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک کے ساتھ ساتھ سیکریٹری محکمۂ فوڈ کو بھی طلب کیا گیا۔

آٹا مہنگا ہونے کے خلاف درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نامی درخواست گزار نے دائر کی۔ درخواست گزار کے مطابق حکومت نے 4 لاکھ میٹرک ٹن گندم ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے  گندم کو 29 روپے فی کلو کے حساب سے برآمد کرنے کے بعد بھاری ریبیٹ بھی دیا۔ آٹے کے بحران پر حکومت سے جواب طلب کیا جائے۔

چیف جسٹس مامون الرشید نے درخواست گزار کے مؤقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے وفاق اور صوبائی حکومت دونوں کو جواب طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

حکومتِ پنجاب اور وفاقی حکومت کو جاری کیے گئے لاہور ہائی کورٹ نوٹس میں آٹے کے بحران کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Related Posts