وزیر اعظم عالمی اقتصادی فورم کے دور ان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan trump
imran khan trump

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سوئٹرز لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے دور ان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرینگے جو کہ گزشتہ سال جولائی سے دونوں رہنمائوں کے درمیان تیسری ملاقات ہوگی ۔

دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان 21جنوری سے 23تک ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کرینگے اسی تنظیم کے سربراہ پروفیسر کلاس شواب نے وزیر اعظم کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

بیان میں کہاگیاکہ وزیر اعظم کانفرنس کے خصوصی اجلاس سے خطاب کے علاوہ مختلف کمپنیوں کے اعلیٰ حکام سے پاکستان سٹریٹجی ڈائیلاگ کے موضوع پر گفتگو کرینگے ۔صدر ٹرمپ کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان دیگر عالمی رہنمائوں کے ساتھ بھی دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان کے مطابق مختلف ممالک کے بڑی کمپنیوں کے سربراہا ن ، تاجروں ، ٹیکنالوجی اور مالی شعبوں سے تعلق رکھنے والے عالمی اداروں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم اپنے دورے کے دور ان عالمی میڈیا اور ایڈیٹرز کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں بھی شرکت کرینگے اور عالمی میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گرے لسٹ سے نام کے اخراج کا معاملہ: ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کا آغاز کل ہوگا

ڈیووس میں وزیر اعظم اپنی ملاقاتوں میں اقتصادی ترقی ، امن ، سلامتی ، تجارت ، بزنس ، سرمایہ کاری کے مواقع پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کرینگے ۔وہ ڈیووس میں اپنی ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر اور علاقائی اور بین الاقوامی امن کیلئے پاکستان کا موقف بھی بیان کریں گے۔

عالمی اقتصادی فورم کی پچاسویں سالگرہ بھی ہے اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاسی رہنما ، تاجر ، بین الااقوامی اداروں کے سربراہ اور سول سوسائٹی کے ممبران حالات حاضرہ کے اقتصادی جیو پولیٹیکل ، سماجی اور ماحولیاتی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Related Posts